انڈین پریمیئرلیگ میں کرپشن کی بھرمار‘سپانسر کمپنی نے ساتھ چھوڑ دیا
نئی دہلی(سپوٹس ڈیسک )متنازع انڈین پریمئر لیگ کے پہلے سپانسر کی معذرت کے بعد حکام نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے نئے سپانسر کا اعلان کر دیا۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک اجلاس کے بعد بتایا کہ مقامی موبائل کمپنی آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی ٹائٹل سپانسر ہو گی۔