• news

افغانستا ن نے زمبابوے کو58رنز سے ہراکر ون ڈے سیریز برابرکردی

بلوایو(سپورٹس ڈیسک) افغانستا نے زمبابوے کو 58رنزسے شکست دے کر پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔افغانستان نے 6وکٹوں پر 271رنز بنائے ۔نورعلی زدران 60‘محمد شہزاد17‘محمد نبی 116‘نوروز مینگل دو‘اکپتان اصغر ستانکزئی 39اور نجیب اللہ زدران ایک سکور بناکر نمایاںرہے۔ سمیع اللہ شنواری بیس جبکہ راشد خان 8رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ۔زمبابوے کی ٹیم 46.4اوورز میں 213رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔چی بھابھا8‘موتمبامی35‘اروائن 43‘جنگوے 46 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔آفتاب عالم ‘دوالت زدران ‘سمیع اللہ شنواری نے د و دو وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن