• news

عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز چیمپئن شپ‘ 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ میں آفتاب قرشی نے چوہدری سپورٹس جبکہ وائٹل سٹارز نے لاہور شاہین کو ہرادیا۔ چوہدری سپورٹس نے 9 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی نے ہدف 1 وکٹ پر پورا کر لیا۔ کپتان محسن آفتاب قرشی نے 66 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ مہمانِ خصوصی عامر الیاس بٹ نے محسن آفتاب قرشی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ وائٹل سٹارز نے دو وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔ لاہور شاہین تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بناسکی۔ جاوید سلیم نے 44 رنز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن