• news

انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے سکتا ہے :ٹریور بے لیس

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈکرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ٹریور بے لیس نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دے سکتاہے۔ابوظہبی ٹیسٹ میں بد قسمتی سے میچ جیتا ہوا ڈرا ہوگیا۔کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ میں کارکردگی دکھانے کیلئے بے تا ب ہیں ۔سب کو علم ہوگیا ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی ضرور ملے گی ‘پہلے ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھ لیاہے ‘غلطیوں پر قابو پاکر میدان میں اتریں گے۔پچ حد سے زیادہ سلو تھی جس کی وجہ سے باﺅلر ز کو زیادہ محنت کرنا پڑی ۔روشنی کم ہو یا زیادہ سب کو قوانین کے بارے میں علم ہے اور فیلڈ امپائرز سب کچھ جانتے ہیں کہ کب کھیل روکنا ہے ۔دونوں ٹیموں میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کاپانسہ پلٹ سکتے ہیں۔


ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میچ کے دوران اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے ۔دوسرے میچ میں کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن