• news

ٹےسٹ رےنکنگ: شعےب ملک کی ترقی‘ مصباح کی تنزلی‘ یونس کی چھٹی پوزیشن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنےشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلےنڈ کے پہلے ٹےسٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹےسٹ رےنکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان تین درجے تنزلی کا شکار ہو گئے جبکہ ڈبل سنچری سکور کر نےوالے شعےب ملک ٹےسٹ رےنکنگ مےں53وےں نمبر پر آگے ہےں۔ انگلش ٹیم کے کپتان بھی میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر ٹاپ ٹین میں ترقی کر کے پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے اسد شفیق کی ایک درجہ ترقی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔ نئی بےٹسمےنوںکی رےنکنگ مےں سٹےو سمتھ پہلے جوئے روٹ دوسرے ،اے بی ڈوےلےئرز تےسرے ،ےونس خان چھٹے ،مصباح الحق 16وےں ،اظہر علی 17وےں ،اسد شفےق 18وےں اور سرفراز 19وےں نمبر پر براجمان ہےں ،نئی باﺅلنگ رےنکنگ مےں ڈےل سٹےن پہلے ،سٹورٹ براڈ دوسرے ،جےمز اےنڈرسن تےسرے ،ٹرےنڈ بولٹ چوتھے ،ےاسر شاہ پانچوےں ،سعےد اجمل 12وےں ،عبدالرحمان 21وےں اور جنےد خان 23وےں نمبر پر براجمان ہےں ۔نئی ٹےم رےنکنگ مےں جنوبی افرےقہ 125پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،آسٹرےلےا 106پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،انگلےنڈ 102پوائنٹس کے ساتھ تےسرے ،پاکستان 101پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5وےں ،نےوزی لےنڈ 6وےں ،سری لنکا7وےں ،وےسٹ انڈےز 8وےں ،بنگلہ دےش 9وےں اور زمبابوے 10وےں نمبر پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن