• news

سوئی گیس سکواش ٹیم کیلئے ٹرائلز ختم‘ 50 لڑکے‘ لڑکیوں کی شرکت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی سکواش ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے دو روزہ ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے۔ 50 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ سوئی گیس سکواش ٹیم کے منیجر فرخ امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکواش کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سکواش ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا شروع کیا ہے۔ نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم کوشش کرینگے ایسے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کریں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن