• news

ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ف کا رہنما زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی ف کے رہنما کو زخمی کردیا ہے۔ ڈی پی او صادق بلوچ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ملتان روڈ پر جے یو آئی ف کے رہنما حاجی نذیر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حاجی نذیر کی صحت بحال ہورہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
جے یو آئی رہنما زخمی

ای پیپر-دی نیشن