روس کے تعاون سے توانائی بحران پر قابو پا سکتے ہیں: گورنر بلوچستان
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے مےں امن اور ترقی کے لئے علاقائی تعاون کے تناظر مےں آگے بڑھنا ضروری ہے اور اس کے علاوہ پاکستان سمےت خطے بھر کے عوام کے لئے کوئی دوسرا آپشن موجودہ نہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاو¿س کوئٹہ مےں پاکستان مےں تعےنات روسی سفےر الکسی ڈےڈوف Alexey Dedouسے ملاقات کے دوران بات چےت کر تے ہوئے کےا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات مےں بہتری اور استحکام کو خوش آئند قرار دےتے ہوئے کہا کہ روس خطے کی اےک اہم قوت اور اُبھرتی ہوئی معےشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے تعاون سے ہمارے ملک مےں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور نئے مواقع کی تلاش مےں شاندار امکانات موجود ہےں۔ گورنر نے کہا بلوچستان صوبہ قدرتی وسائل اور خاص طور سے معدنی وسائل سے مالامال ہے لےکن ہمےں ان وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل کی ضرورت ہے۔ روس جےسے ترقی ےافتہ ملکوں کے تعاون و مدد سے ہم مختلف شعبوں مےں موجود مواقعوں کو اپنے عوام کے شاندار مستقبل کو ےقےنی بنانے کے لئے بہتر طور پر بروئے کار لا سکتے ہےں۔ روسی سفےر الکسی ڈےڈوف نے دونوں ملکوں کے درمےان تعلقات کو مزےد مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دےا اور پاکستان مےں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور بالخصوص بلوچستان مےں معدنی ذخائر کی تلاش مےں مدد اور تعاون فراہم کرنے مےں دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستان خطے مےں امن لانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہےں۔
گورنر بلوچستان