چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بغیر کسی سینیٹر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: اعتزاز احسن
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بغیر کسی بھی سینٹر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا‘ سینٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا رویہ درست ہے کہ وہ خیبر پی کے کے احتساب کمشن کی مدد چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بعد ہی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کمشن خیبر پی کے نے اے این پی کی سینٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بعد ہی گرفتاری میں مدد کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا رویہ بالکل درست ہے کیونکہ کسی بھی سینٹر کو چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ ستارہ ایاز پر کرپشن کے الزامات ہیں اور احتساب کمشن خیبر پی کے انہیں گرفتار کرنے کے حوالے سے چھاپے مار رہی ہے۔
اعتزاز احسن