ضمنی انتخابات میں اربوں روپے خرچ کئے گئے‘ الیکشن کمشن نے رہی سہی ساکھ بھی کھو دی‘ پی پی رہنما سعید غنی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمشن نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو دی ہے۔ لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں پیپلزپارٹی کے بلدیاتی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں اربوں روپے خرچ کئے گئے۔ الیکشن کمشن نے اپنے قوانین اور ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا جو الیکشن کمشن کی سراسر ناکامی ہے۔ الیکشن کمشن اگر اپنے قوانین پر عملدرآمد نہیں کرا سکتا تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
سعید غنی