مصر : پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا
قاہرہ (اے پی پی) مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ان انتخابات میں پارلیمنٹ کی 596 نشستوں کےلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام تک جاری رہا۔ انتخابات دو مراحل میں ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں دو دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مبصرین کے مطابق انتخابات میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے بیشتر صدر عبدالفتاح السیسی کے مضبوط حامی ہیں۔ جون 2012 ءمیں مصر کی پارلیمانی کو تحلیل کردیا گیا تھا۔
مصر / انتخابات