• news

لندن: برطانوی عورت کی بس میں مسلمان خواتین سے بدسلوکی، گالیاں دینے اور متعصبانہ رویہ اپنانے پر پو لیس نے حرا ست میں لے لیا

لندن (آن لائن) خود کو دنیا کی سب سے مہذب قوم سمجھنے والے برطانوی شہریوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بس میں سفر کے دوران مراکش نژاد مسلمان خواتین کیساتھ متعصبانہ رویہ اپنانے اور گالیاں دینے پر برطانوی خا تون کو گرفتار کر لیا گیا۔ مسلمان خواتین بس میں سوار تھیں کہ برطانوی خاتون نے ان کے حجاب کو دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا تھا۔، اس نے انھیں دہشتگرد اور داعش کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ سے نکل جانے کا کہا اور کئی مرتبہ ہاتھا پائی کیلئے ان کی جانب بڑھی۔

لندن/ بدسلوکی

ای پیپر-دی نیشن