جوہری تنصیبات سے رواں ہفتے سینٹری فیوجز ہٹانا شروع کر دینگے: ایران
تہران (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوج محرم نامی مشقوں میں نئے ہتھیار اور ساز وسامان استعمال کرے گی۔ ادھر نیو کلیئر توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا غالباً رواں ہفتے نتانز اور فوردو تنصیبات سے سینٹری فیوجز ہٹانے کا کام شروع کر دیں گے‘ صدر روحانی کے حکم کا انتظار ہے۔