داغستان میں سکیورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا
ماسکو (اے پی پی) روسی ریاست داغستان میں سیکورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
انسداد دہشتگردی کےلئے قائم کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز داغستان اور چیچنیا کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ دہشتگرد گزشتہ مہینے ایک اعتدال پسند امام کے قتل میں ملوث بتائے گئے ہیں۔
کمیٹی کے مطابق جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
داغستان