واپڈا‘ بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے ڈیمز تعمیر کریگا
اسلام آباد (اے پی پی) واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) بلوچستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمز تعمیر کرے گا، یہ ڈیم صوبے کے کم ترقی یافتہ اور دور افتادہ علاقوں کی آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعمیر کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے پانچ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیموں کی منصوبہ بندی،اجراء اورتعمیر مختلف مراحل میں ہے۔ان ڈیموں میں جھل مگسی مین نائولانگ ڈیم،لسبیلہ میںونڈر اور ہنگول ڈیم،آواران میں پیلار ڈیم اور کاران میں گاروک ڈیم شامل ہیں۔بلوچستان حکومت منگی دیم کے پی سی ون کی تیاری میں مصروف ہے جو جلد وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔وفاقی حکومت نے اس پر جلد عملدرآمد کے لئے حالیہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اس مقصد کے لئے 50کروڑ روپے مختص کر رکھے ہیں۔