7500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی 2 نومبر کو لاہور ‘ 25 ہزار کی ملتان میں ہوگی
فیصل آباد (اے پی پی) 7500 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی2 نومبر کو سٹیٹ بینک لاہور جبکہ 25 ہزار کی سٹیٹ بینک ملتان میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 25 ہزار کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 27 ویں اور مجموعی طورپر 14 ویں قرعہ اندازی ہے۔ علاوہ ازیں 7500 روپے کے بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔