پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنائے گا: میاں طاہر جمیل
فیصل آباد (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنائے گا، عمران خان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی بیان بازی سے باز رہیں تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہوگا ، تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں چینی کمپنیاں قومی تواناء پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور بعض عناصر محض حسد کے تحت راہداری منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔