لیگی حکومت کے انرجی بحران سے متعلق منصوبے اشتہاری مہم تک محدود ہیں: عابد حسین صدیقی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے انرجی بحران کے لئے منصوبے اشتہاری مہم تک محدود ہیں عملی طور پر ایک یونٹ بھی پیدا نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے عوام کو دھوکہ نہ دے۔ پہلے نندی پور پراجیکٹ تو چلایاجائے پھر ہی دوسرے منصوبے شروع کئے جائیں، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ابھی تک کچھ نہیں کرسکے ۔