امام بارگاہوں‘ جلوسوں کے روٹس پر صفائی یقینی بنائی جائے: اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا
فیروزوالا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالا رانا محمد شکیل اسلم نے محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امامیہ کالونی اور کوٹ عبدالمالک کے امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ روٹس چیک کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا نے سی او فیروزوالا کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی و ستھرائی اور سڑکوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کریں۔