• news

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) اوگرا نے سوئی نادرن کی جانب سے تمام صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ایل این جی کی عبوری قیمت کا ٹیرف فوری لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوئی نادرن گیس کی درخوست پر اوگرا میں سماعت ہوئی۔ سوئی نادرن نے تمام صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 196 روپے 84 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی۔سوئی ناردرن نے درخواست میں مالی ضروریات 82 ارب 93 کروڑ 53 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ مالی سال 2013ئ، 2012ء اور 2014ء ، 2013ء کے 48 ارب 12 کروڑ روپے کے بقایا جات بھی اس میں شامل ہیں۔ اوگرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اوگرا قیمت کے تعین کے بعد حتمی فیصلے کے لیے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کی جانب سے کوہاٹ میں دس ارب روپے کی گیس چوری یو ایس جی میں شامل کرنے کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔ غیاث پراچہ کا کہنا ہے سوئی ناردرن کوہاٹ میں عوام کو گیس میٹر فراہم کرے۔ صوبائی حکومت گیس چوری روکنے میں تعاون نہیں کرتی تو رقم صوبے کی رائلٹی سے کاٹی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن