• news

مفادات کیلئے دوسروں کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی: رانا ثناء

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرقانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات رینجرزکی زیرنگرانی سو فیصد پُرامن، شفاف اورمقررہ تاریخ پر ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) دوتہائی اکثریت حاصل کریگی۔ محرم الحرام کے نام پرانتخابات ملتوی کرانے کی تجویز پیش کرنے والوں کی ذاتی خواہش اور ناکامی کا اعتراف ہو سکتا ہے تاہم پنجاب حکومت نے الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ مخالف سیاسی گٹھ جوڑ اور پارٹی کارکنوںکوتقسیم کرنے پر افسوس ہوا ہے۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات کاسلسلہ مزید نہیں بڑھے گا اور اس روش کو دوہرایا نہیںجانا چاہئے۔ وہ رکن پنجاب اسمبلی محمد نوازملک کی رہائشگاہ پر پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ارکان اسمبلی میاںعبدالمنان، شیخ اعجاز احمد، چودھری فقیر حسین ڈوگر، حاجی خالدسعید، حاجی محمدالیاس انصاری اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیرقانون نے کہاکہ الزام تراشی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر پارٹی قیادت نوٹس بھی لیتی ہے اورایکشن بھی ہوتا ہے تاہم پارٹی کے اندرونی معاملات کومیڈیا پرلانا ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، ایساکرنے والے نے اپنا قد چھوٹاکرلیا ہے۔ عمران خان بھی اسی طرح کی الزام تراشی سے اپنا کام چلاتے ہیں۔ مفادات کیلئے الزام تراشی اورخودکو بڑاکرکے دوسروںکو چھوٹا بنانے ثابت کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ ملک نوازکے بھائیوںکے خلاف اور انکی طرف سے درج کروائے گئے مقدمات کی میرٹ پر تفتیش ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوںپر ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی گروپ نہیں ۔ تمام حلقوںمیںارکان اسمبلی کی سفارشات پرٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم عابد شیرعلی سے اختلافات کی وجہ سے پی پی 70 کو اوپن چھوڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن