میر واعظ کی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات‘ کشمیر سے متعلق امور پر بات چیت
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات 70 منٹ تک جاری رہی جس میں کشمیر سے متعلق امور پر بات ہوئی۔ مبصرین کے مطابق بھارت کی موجودہ صورتحال میں اس ملاقات کو خاصی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔