سپورٹس بورڈ کا آڈٹ جنیوا کی بین الاقوامی فرم سے کرایا جاچکا ہے: ترجمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان نے کہا صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ اور یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے ہونے والے تمام اخراجات کا جنیوا کی بین الاقوامی فرم سے آڈٹ کرایا جا چکا ہے اگر کوئی ادارہ اب بھی چاہے تو سپورٹس بورڈ پنجاب آڈٹ کرانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا کی بین الاقوامی فرم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن یوتھ فیسٹیول اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام معاملات کا آڈٹ کر کے اس کے اخراجات کی شفافیت کا سرٹیفیکٹ جاری کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے تمام ایونٹس کے انعقاد میں شفافیت کو ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کا آڈٹ کرانے کو تیار ہیں کوئی بھی ادارہ جب چاہیے آڈٹ کر سکتا ہے۔
آڈٹ/ ترجمان