• news

شوبز مےں ہلچل مچانا زندگی کی خواہش ہے:حنا خاں

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل حنا خاں نے کہا ہے کہ شوبز کی دنےا مےں ہلچل مچانا مےری زندگی کی خواہش ہے،خوش لباسی اور خوش اخلاقی مےری کمزوری ہے ،جھوٹ اور بدگمانی سے شدےد نفرت ہے ، مےڈےا کی آزادی سے قوم کو شعور ملا ،آج پاکستان کی ترقی اور مسائل کے خاتمے مےں مےڈےا کے کردار کو فراموش نہےں کےا جاسکتا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مےڈےا کے بغےر کوئی کامےابی ممکن نہےں ،دنےا گلوبل وےلج بن چکی ہے پاکستان مےں شوبز دنےا کی ترقی سے ہمساےہ ملک پرےشان ہے فلم انڈسٹری کی بحالی اور بھارتی فلموں کی ناکامی سے پاکستانی فلم سازوں کو نےا حوصلہ ملا ہے آج فےشن ڈےزائننگ اور ٹےکسٹائل انڈسٹری کی مصنوعات کی مانگ مےں اضافے کا سبب ماڈلنگ کی محنت ہے فےشن شوکے انعقاد سے تجارتی حجم مےں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔اےک سوال کے جواب مےں حنا خاں نے کہا کہ پاکستان مےں آرٹ کی قدر نہےں ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی سرپرستی ہونے سے اےسی سرگرمےاں جاری ہےں چند اےک ادارے اپنی مدد آپ کے تحت نئے ٹےلنٹ کو مواقع فراہم کررہے ہےں ملبوسات تےا رکرنےوالے اداروں کی خصوصی توجہ ملنے سے ماڈلنگ کا شعبہ ترقی کی جانب رواں دواں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن