• news

ساس کے قاتل کی سزائے موت برقرار 2 مجرموں کی عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ساس کے قاتل حق نواز کی سزائے موت کے خلا ف نظر ثانی اپیل کی سماعت میںعدالت نے مجرم کی اپیل خارج کردی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اگرا یسے معاملات میں مجرم کی سزا میں کمی کی گئی تو اسکے خطرناک نتائج نکلیں گے ،زبانی اشتعال دلانے کے الزام کی دلیل کو عدالت نہیں مانتی ،مجرم نے صرف ایک گولی چلائی تھی تو کیا اس بنیاد پر اسے شاباش دی جائے ؟ایک ہی گولی مہلک ثابت ہوئی اور خاتون اپنی جان سے گئی۔ زبانی اشتعال دلانے کی دلائل کو نہیں مانتے اس بات کا کوئی عینی شاہد گواہ ہے؟ جان لینے کیلئے ایک گولی بھی بہت تھی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے پانچ مرتبہ سزائے موت کے دو مجرموں کی نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انکی سزائیں عمر قید میں تبدیل کردی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن