گوجرانوالہ: لیبر روم سے لیڈی ڈاکٹر غائب‘ خاتون نے رکشے میں بچی کو جنم دیدیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لیبر روم میں لیڈی ڈاکٹر اور عملہ غائب ہونے کے باعث خا تون نے رکشے میں بچی کو جنم دیدیا جو کچھ لمحوں بعد دم توڑ گئی۔ گوندلانوالہ کا رہائشی محنت کش دوست محمد تین گھنٹے قبل اپنی بیوی ساجدہ کو ڈلیوری کیس کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیکر آیا جہاں پر گائنی وارڈ میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہ ہونے کے باعث دوست محمد کئی گھنٹے تک ہسپتال میں خوار ہوتا رہا ۔ لیبر روم میں موجود ٹرینی سٹاف نے خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھ کر محنت کش کو اپنی بیوی لاہور لیجانے کا مشورہ دیا جس پر دوست محمد اپنی بیوی کو لیکر ہسپتال سے باہر آیا توخاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دیدیا تاہم واقعہ کا علم ہو نے پر لیبر روم کے باہر کھڑے دیگر مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غائب لیڈی ڈاکٹر اور عملے کیخلاف کارروائی کا مطا لبہ کیا۔