کرپٹ لیڈروں نے یونین بنا رکھی ہے‘ گرفتار کرینگے: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے ملک میں کرپٹ لیڈروں نے اپنی یونین بنا رکھی ہے، جنہوں نے عوام کی لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک منتقل کردی ہے، جب بھی حقیقی احتساب شروع ہوتا ہے وہ ایک دوسرے کو بچانے کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں، وفاقی حکومت اسلام آباد میں بیٹھے مجرموں کو چھپا رہی ہے اور ان کی گرفتار ی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کرنا مک مکا کا عمل ہے، خیبرپی کے احتساب کمیشن کے کام میں رکاوٹیں قابل مذمت ہیں، کرپشن کے خلاف ہماری حکمت عملی پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، احتساب کمیشن کے ذریعے بدعنوان سیاستدانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کر رکھا ہے۔ آئی این پی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا جب ملک میں حقیقی احتساب شروع ہوتا ہے تو کرپٹ لیڈروں کی یونین سیاسی انتقام کا نام لے کر واویلا کرنا شروع کر دیتی ہے اور احتساب کو سیاسی انتقام کا نام دیتے ہیں۔ ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہم نے قوم سے آزاد احتساب کمیشن کے قیام اور کرپشن کا وعدہ کیا تھا، جس پر ہم پوری طرح عمل پیرا ہیں، تاہم آزاد احتساب کمیشن کے قانون کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتیں اب اس کے سامنے مزاحمت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے اور آزاد احتساب کمشن کے قیام میں ہمیں دو سال لگے ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جب بھی احتساب کا آغاز ہوتا ہے، سیاستدان ایک ہوجاتے ہیں۔ بدعنوان سیاست دانوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ کرپٹ لیڈرز نے لوٹی ہوئی دولت باہر کے ملکوں میں جمع کر رکھی ہے۔ مزید برآں عمران خان سے منگل کو انکی رہائشگاہ پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سانحہ منیٰ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ سعودی سفیر نے انہیں حج پر کئے انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صباح نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی امت کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ روابطہ اور تعاون کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سفیر عبداللہ الزہرانی نے سعودی قیادت کی جانب سے عمران خان اور ان کی جماعت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا ملک، پاکستان کے ساتھ بلاتفریق عوامی رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ عوام کی سطح پر تعاون کو بڑھنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ساتھ بھی تعاون کے لیے ہم اپنی پالیسی کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں رکھتے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے بھی سعودی عرب کے عوام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں عوامی رابطوں کو فروغ کی سعودی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) اپنے ٹوئیٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی احتساب کا آغاز ہوتا ہے، سیاستدان ایک ہوجاتے ہیں۔ بدعنوان سیاست دانوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ کرپٹ لیڈرز نے لوٹی ہوئی دولت باہر کے ملکوں میں جمع کر رکھی ہے۔ کرپٹ رہنمائوں نے اتحاد بنا لیا ہے۔ مزید برآں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے منگل کو انکی رہائشگاہ پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سانحہ منیٰ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر دلی افسوس کااظہار کیا اور کہا ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ سعودی سفیر نے انہیں حج پر کئے انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صباح نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی امت کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ روابطہ اور تعاون کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سفیر عبداللہ الزہرانی نے سعودی قیادت کی جانب سے عمران خان اور ان کی جماعت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا ملک، پاکستان کے ساتھ بلاتفریق عوامی رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ عوام کی سطح پر تعاون کو بڑھنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ساتھ بھی تعاون کے لیے ہم اپنی پالیسی کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں رکھتے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے بھی سعودی عرب کے عوام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں عوامی رابطوں کو فروغ کی سعودی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی حکومت کی ان کوششوں پر افسوس کااظہار کیا ہے جو خیبرپی کے کے احتسا ب کمیشن کی طرف سے سیاستدانوں اور سیاسی رہنمائوں سمیت سب کے احتساب سے روکنے کیلئے کی جارہی ہیں اور کہا ہے کرپشن کیخلاف جنگ اور احتساب کیلئے مضبوط خود مختار ادارے کا قیام پاکستانی عوام سے تحریک انصاف کا اہم وعدہ ہے اور ہم نے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ لوگوںکے احتساب کا عزم کر رکھا ہے۔