سندھ میں 8،9،10محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی، جمعہ ہفتہ کو تعطیل کا اعلان، ہنگومیں آج سے موٹرسائیکل چلانا بھی ممنوع
کراچی + ہنگو (آن لائن +صباح نیوز) سندھ حکومت نے محرم الحرام میں قیام امن کے لئے 8،9 اور 10محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جس سے صحافی، بزرگ، خواتین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار مستثنی ہوں گے جب کہ 9 اور 10 محرم جمعہ اور ہفتہ کو صوبہ بھر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے کراچی سمیت سندھ کے 6 اضلاع میں 10 محرم کو موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات10 بجے تک بند رہے گی۔ دریں اثنا ہنگو میں آج 7 محرم سے موٹرسائیکل چلانے اور شہر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔