• news

کوئٹہ: دھماکے میں جاں بحق 11 افراد سپرد خاک، نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت

کوئٹہ (صباح نیوز+آن لائن) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 11افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سریاب امین جعفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مسافر بس میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سکیورٹی اداروں نے جاری کر دی گئی، بارودی مواد بس کی چھت پر نصب تھا اور دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ کیلئے 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بارودی مواد کو مسافر بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا جس کے پھٹنے سے مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔کوئٹہ بس میں بم دھماکہ کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن