• news

گیتا کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد خاندان کے حوالے کیا جائے گا: ترجمان ایدھی سنٹر

کراچی (نوائے وقت نیوز) گیتا کی 26 اکتوبر کو بھارت روانگی کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ترجمان ایدھی سنٹر انور قاضی کے مطابق گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق گیتا کی ولدیت کا دعویدار شخص ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بہار سے نئی دہلی روانہ ہوگیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنارون ماہؤ کا ڈی این اے ٹیسٹ بھارتی وزیر خارجہ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن