• news

ساندہ : نوجوان کی پراسرار ہلاکت نعش گھر سے کچھ دور سڑک پر ملی

لاہور (نامہ نگار) ساندہ کے علاقہ حکیماں والا بازار میں 18 سالہ لڑکے اویس اشرف کی پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاکت ہو گئی ہے۔ ورثاء کے مطابق اس نے والدہ سے پیسوں کے لین دین پر جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے حالات و واقعات مشکوک ہونے پر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق اویس مصری شاہ میں لوہے کی چادریں کاٹنے کا کام کرتا تھا۔ اس کی گھر کے باہر کچھ فاصلے پر سڑک پر پڑی نعش ملی۔ اویس کے والد کا چند روز قبل انتقال ہوا تھا اور اس کے تین بہن بھائی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن