• news

پاکستان اور بھارت کی مکمل رکنیت سے شنگھائی تعاون تنظیم مزید فعال ہو جائیگی: روس

ماسکو (اے این این) روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی مکمل رکنیت سے تنظیم مزید فعال ہو جائے گی۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں خارجہ پالیسی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک موثر تنظیم ہے اور پاکستان اور بھارت کی مکمل رکنیت سے ایس سی او مزید فعال تنظیم بن جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن