پشاور: احتساب بیورو کی کارروائی پاکستان لوکوموٹیوفیکٹری رسالپورکے ڈپٹی مکینیکل انجینئر فیاض علی شاہ گرفتار
پشاور (آن لائن) نیب پشاور نے پاکستان لوکوموٹیو فیکٹری رسالپور کے حاضر سروس ڈپٹی مکنیکل انجینئر فیاض علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فیاض علی شاہ نے مبینہ طور پر لاکھوںروپے کی مالیت سے غیرقانونی اثاثے بنائے ہیں تاہم نیب حکام ملزم کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کے ٹھوس ثبوت اکٹھے کررہے ہیں جو ملزم یا اس کے ورثاء کے نام پر ہوں۔