الطاف کیخلاف دائر پٹیشنز کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دائر پٹیشنز کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت 6 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جنہیں ایک ہی عدالت میں یکجا کر کے ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لئے لگایا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک الطاف حسین کو ایم کیو ایم کی سربراہی سے ہٹانے کا بھی حکم صادر کیا جائے۔