• news

مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیر صابر شاہ وفاقی وزراء کے رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

پشاور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے پی کے صدر پیر صابر شاہ بعض وفاقی وزراء کے رویئے کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ وزراء اور حکومتی عہدیدار پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے محرم کے فوری بعد ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان کر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر صابر شاہ نے مسلم لیگ(ن) کے مختلف ضلعی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی کارکنوں کی شکایات کا پتہ ہے اور ضروری کارروائی کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ان شکایات کے حوالے سے بتایا جائے گا۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بعض وفاقی وزراء کا رویہ ایسا ہے جیسے انہیں یہ عہدے مسابقتی سی ایس ایس امتحانات کے بعد ملے ہوں اور جمہوری عمل سے حاصل نہیں کئے ہوں۔ (ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور معاملہ حل کرنا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ حکومت کی مدت آدھی گزر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں پارٹی میں نئی روح ڈالنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن