بیوی کے ساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا سعودی خاوند کو 20 کوڑوں کی سزا
ریاض(اے این این) خاوندکو بیوی کے ساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا، عدالت نے 20کوڑوں کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیوی کے کندھے پر زور سے ضرب لگانے کے مقدمے میں 20کوڑوں کی سزا سنائی۔ خاتون نے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی تھی تاہم اس کے شوہر کا مؤقف تھا کہ وہ اپنی بیوی سے مذاق کر رہا تھا اور اس کا مقصد ہرگز اسے تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ بعد میں بیوی نے بتایاکہ اس کی اپنے خاوند سے صلح ہوگئی ہے۔