• news

کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپہ، ملازمین کو داخلے اور کسی کو بھی باہر جانے سے روک دیا، 7 سال کا ریکارڈ طلب

کراچی (آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملازمین کے داخلے اور کسی کو بھی باہر جانے سے روک دیا۔ انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے انٹر بورڈ سے گزشتہ 7 سال کا ریکارڈ طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ کے کمرے میں ٹیم نے ریکارڈ سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کو انٹر بورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن