’’اقتصادی راہداری منصوبہ‘‘ پاکستان چین کے خواب کی تکمیل کیلئے ساتھ کھڑا ہے: بلاول
بیجنگ+ کراچی (آئی این پی+ سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے میں گیم چینجر سمجھتے ہیں، پاکستان چین کے خواب کی تکمیل کیلئے ساتھ کھڑا ہے۔ منگل کو بیجنگ میں پاک چائنہ سلک روڈ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی کارکنوں کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ان کی سکیورٹی پر پاک فوج تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکن اور کمیونسٹ پارٹی سے برادرانہ تعلقات ہیں، پی پی نے دہشت گردوں کیخلاف قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا۔ دریں اثناء وطن واپسی پر کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لئے انہیں اپنی تمام صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مواقع دینا چاہیے۔