• news

کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ پر نجی کمپنی مالک کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (صباح نیوز)ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں نجی کمپنی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ملزم کاشف ارشاد نے 3 کروڑ 27 لاکھ روپے کا ٹیکس فراڈ کیا ہے۔ ملزم نے سیلز ٹیکس میں غلط بیانی سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان سے کول اور پیاز کی درآمد کا کاروبار کررہا۔ 

ای پیپر-دی نیشن