• news

جھڑپیں 20جنگجو45 سکیوٹی اہلکار ہلاک طالبان کا ضلع غوریان کے متعدد علاقوں پر قبضہ

کابل (رائٹرز+ اے پی پی) جنوب مغربی افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں 20طالبان، 45 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ طالبان نے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 18پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ صوبہ فاریاب کے صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالباقی نے بتایا کہ ضلع غورماچ میں طالبان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔میڈیا کے مطابق طالبان ضلع غوریان کے بیشتر علاقوں پولیس اور ڈسٹرکٹ گورنر کے دفاتر پر قبضہ کر لیا۔ صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں طالبان نے پیش قدمی کی ہے، سینکڑوں افراد نقل مکانی کر گئے۔ صوبائی گورنر نے بتایا دو روز سے ضلع گریشک میں لڑائی جاری ہے۔ قندھار کو ہرات سے ملانے والی ہائی وے پر قبضے کا خدشہ ہے۔ سرکاری اہلکار نے بتایا لشکرگاہ پر قبضہ نہیں ہونگے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبان نے قصبے بابا جی پر قبضصہ کرلیا ہے۔ ترجمان طالبان یوسی احمدی نے کہا لڑائی میں 25 فوجی ہلاک کردیئے۔ اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن