+-دہشت گردی کےخلاف اتحادی ہونے کے باوجود امریکہ سے تجارتی مراعات نہیں ملیں:خرم دستگیر
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں بہتری آئی ہے لیکن تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا،جب سے ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اتحادی بنے ہیں کوئی قابل ذکر تجارتی مراعات امریکہ کی طرف سے نہیں دی گئیں، امریکی منڈی تک جو رسائی ملنی چاہئے تھی وہ اب تک نہیں مل سکی،وزیراعظم اپنے دورے میں امریکی صدر سے اس پر ضرور بات کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کی ایک بڑی معیشت ہے اور پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ پاکستان پہلے سے امریکہ کے جی ایس پی کا حصہ ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے اس دورے میں افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی معاملات بات چیت کیلئے اہم امور رہیں گے۔ کشمیر پر گفتگو ہو گی تو محور تو زیادہ اس میں سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مسئلوں پر ہے۔