• news

لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت شروع سوات سے غائب ہونیوالے کی بازیابی کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کے مختلف مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔ 2008ء میں سوات سے لاپتہ ہونے والے محمد ذکریا کی بازیابی کیلئے انکی اہلیہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 2008ء میں مذکورہ شخص کو اٹھایا گیا تھا تاہم ہائیکورٹ کے حکم پر اسے حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا تھا ایک بار پھر انہیں اٹھا لیا گیا ہے اس پر کے پی کے حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ لاپتہ شخص حراستی مرکز میں نہیں ہے وہ کہاں ہے؟ اس بارے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن