• news

دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں‘ ہم پر اس کی حمایت کا الزام درست نہیں: رضا ربانی

اسلام آباد ( وقا ئع نگار خطوصی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جنیوا میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین کے 133ویں سالانہ اجلاس میں ’’دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری میں پارلیمانی کردار‘‘ کے عنوان سے خصوصی پینل مباحثے میں کہاکہ دہشت گردی کے باعث پاکستانی قوم نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دیں پھر بھی کہا جاتا ہے پاکستان دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے یہ درست نہیں۔ آئی ڈی پیز کی آباد کاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ عالمی قوتوں نے اپنے ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن