الخدمت فائونڈیشن شعبہ خواتین کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ خواتین کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا کہ صحت و تعلیم کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شاد باغ میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں سات سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ مریضوں میں حاملہ خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل تھے۔