• news

قومی ٹیم ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پانچ رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرےٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 22 سے 27 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میںافتخار احمد -45 کلو گرام ، ندیم اکرم -73 کلو گرام اور وجاہت سرور -100 کلو گرام مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ آفیشلز میں سجاد کاظمی بطور کوچ اور اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد خان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن