اسرأیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی شہید کردیا تعداد 49 ہوگٔی
مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن+رائٹرز+صباح نیوز+اے ایف پی) فلسطین میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی 20 روپے سے جاری درندگی میں شہید ہونے والوںکی تعداد 49 ہو گئی۔ کشیدگی کی فضا کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون فلسطین گئے جہاں مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے مذاکرات بحالی پر زور دیا۔ کھائی میں گرنے سے بچیں، بچوں کے مستقبل کا سوچیں۔ اس کے علاوہ امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیلی عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے رہنما حسن یوسف کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مزید جھڑپوں کا بھی خطرہ موجود ہے جبکہ 1900 کے قریب زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 10 نوعمر بھی شامل ہیں جن کی عمریں 16 ماہ سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ آثار قدیمہ کی حفاظت میں ناکامی پر یونیسکو نے اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سکولوں، یونیورسٹیوں، میڈیا سنٹرز اور عبادت کے مقامات کی تعمیرنو کی جائے۔