میچ فکسنگ کی کوشش،تاجکستان کے ریفری مرتضوف کو ایک ماہ معطلی کا سامنا
سنگاپور (اے پی پی) ایشین فٹ بال کنفڈریشن (اے ایف سی) نے میچ فکسنگ کی کوشش پر تاجکستان کے ریفری مرتضوف پرویز کو ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا۔ اے ایف سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پرویز نے میچ فکس کرنے کی کوشش کی تاہم اس وقت ہم تفصیلات نہیں بتا سکتے، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان کی معطلی کی سزا مزید 20 روز تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ اے ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کو بھی لیٹر لکھا ہے کہ وہ تاجکستان کے ریفری مرتضوف پر پوری دنیا میں فٹ بال سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرے۔