• news

فنکاروں کا بھارتی دہشت گرد تنظیم شیوسینا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پابندی کا مطالبہ

لاہور( کلچرل رپورٹر) فلم سٹار مےگھا کی قےادت مےں شوبز فنکاروں نے گزشتہ روز لاہور میںکر کٹ کے حق مےں اور بھارتی دہشت گردتنظےم شےو سےنا کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔فنکاروں نے اقوام متحدہ سے دہشت گر د تنظےم شےو سےنا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دےا جبکہ بھارتی وزےر اعظم نر ےندری مودی کی تصاوےر بھی نذر آتش کی گئےں ۔ فلم سٹار مےگھا کی قےادت مےںاداکارہ لائبہ خان ‘جےا بٹ ‘کور ےو گرافر ذےشان علی جانو سمےت دےگر فنکاروں نے فردوس مارکےٹ مےں احتجاجی مظاہر ہ کےا جس مےں شر کاءنے بےنرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف اور کر کٹ کے حق مےں نعرے در ج تھے جبکہ اس موقع پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کی گئی۔ مےگھانے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کر کٹ تعلقات چاہتے ہےں لےکن پاکستان کی عزت پر اےسے تعلقات کاسوال ہی پےدا نہےں ۔بھارت نے پاکستانی کر کٹ بورڈ کے لوگوں کو بھارت مےں بلاکر ان کی جو تذلےل کی ہے اسکے بعد پاکستان کو چاہےے کہ وہ بھارت مےں ہونےوالے ٹی 20ورلڈ کپ کا بائےکاٹ کر دے ۔ وزےر اعظم نوازشر ےف نے بھارت کی پاکستان مےں دہشت گردی اور مداخلت کے ثبوت امر ےکہ کو دےکر قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے اور اس بات مےں بھی کوئی شک نہےں کہ بھارت کی شےو سےنا تنظےم دنےا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظےم ہے اس پر اقوم متحد ہ کو چاہےے کہ وہ سخت نوٹس لے اور فوری طور پر شےو سےنا کو دہشت گرد تنظےم قرار دےکر اس پرپابندی لگائی جائے کےونکہ اےسی دہشت گردتنظےمےں امن کی دشمن ہےں انکو کسی صورت معافی نہےں ملنی چاہےے۔

ای پیپر-دی نیشن