اداکارہ زری کے گھر مجلس عزا، نیاز کا اہتمام
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری نے گزشتہ روز اپنے گھر پر مجلس عزا اور نیاز کا اہتمام کیا جس میں شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءمیں فلم ڈائریکٹر سنگیتا، حسن عسکری، فلمساز شہزاد گجر، ہدایت کار جرار رضوی، اداکار احسن خان شامل تھے۔