ہائیکورٹ : فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی اراضی کیس پر ڈی سی او، فریقین کے وکلاءبحث کیلئے طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے فیصل آباد میں شہری کو پٹے پر دی گئی سرکاری اراضی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کےلئے مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی او اور فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔مقامی شہری قیصر مشتاق نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سرکاری اراضی پٹے پر حاصل کر رکھی ہے۔